Home Uncategorized سر ایک ہی دل ہے، کتنی بار جیتو گے،ہانیہ عامر کا دلجیت دوسانجھ کے لئے اپنی محبت کا اظہار

سر ایک ہی دل ہے، کتنی بار جیتو گے،ہانیہ عامر کا دلجیت دوسانجھ کے لئے اپنی محبت کا اظہار

Share
Share

لاہور: معروف بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے حالیہ لندن کنسرٹ نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ ایک خاص مہمان کے لیے بھی یادگار لمحے پیدا کیے۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر جو اپنے مشہور ٹی وی ڈراموں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، اس کنسرٹ میں موجود تھیں اور دلجیت کی موسیقی سے محظوظ ہو رہی تھیں، گلوکار نے ان کی موجودگی کو نوٹ کرتے ہوئے ہانیہ کو اسٹیج پر بلایا، جس پر شائقین میں بے حد جوش و خروش پھیل گیا۔

ہانیہ عامر پہلے تو تھوڑی ہچکچائیں، بالآخر اسٹیج پر آئیں اور دلجیت کے مشہور گانے ‘Lover’ پر پرفارم کیا۔

دلجیت دوسانجھ نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’سپر اسٹار یہاں موجود ہیں اور سامعین میں ڈانس کر رہے ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا!” اس لمحے نے مداحوں کے دلوں کو جیت لیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

ہانیہ نے انسٹاگرام پر اس تجربے کو ’جادوئی‘ قرار دیتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور دلجیت کے لیے اپنی محبت اور احترام کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا، ’سر ایک ہی دل ہے، کتنی بار جیتو گے۔ یہ ایک یادگار رات تھی، پیار اور صرف پیار۔‘

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...