اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کل ہوگی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ پیر کو صبح ساڑھے نو بجے سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن پہلے ہی اپنا تحریری جواب جمع کروا رکھا ہے۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار ہی نہیں رہی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں کہا تھا کہ کیس کی 24 اور 25جون کو دو سماعتیں ہوگی۔