اٹک:چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی۔سائفر کیس کی سماعت کرنے والے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل میں سماعت کریں گے۔
وزارت قانون نے کل کے لیے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔
وزارت قانون کا کل کے لیے سائفر کیس کی خصوصی عدالت اٹک جیل میں لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔چئیرمین ہی ٹی آئی کا14روزہ ریمانڈبھی کل ختم ہوجاۓ گا۔
وزارت قانون کاکہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت اٹک جیل میں ہوگی۔وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی کاپی جیل حکام کو موصول ہوگئی ہے۔جیل حکام کی جانب سے اسپیشل کورٹ اور سماعت سے متعلق تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔