Home Uncategorized ‎متحدہ عرب امارات میں ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ، نظام زندگی مفلوج

‎متحدہ عرب امارات میں ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ، نظام زندگی مفلوج

Share
Share

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی جس سے نظام زندگی بری طرح سے مفلوج ہوگیا، شدید بارشوں کے باعث حکومت نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح سے منگل کی دوپہر تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جبکہ مختلف علاقوں میں کلاوٴڈ برسٹ بھی ہوا۔

شدید بارشوں کے باعث متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں اور شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ رہائشی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی اور بارش کا پانی گھروں، مالز، میٹرواسٹیشن اور دیگر مقامات میں داخل ہوگیا۔

حکومت نے شدید بارشوں کے پیش نظر ملک بھر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے اور کہا ہے کہ بارش کے دوسرے اسپیل کے دوران جمعرات تک بادل گرج چمک کے ساتھ برسیں گے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ دوسرے اسپیل کے دوران بھی مختلف علاقوں میں بجلی گرجنے سمیت تیز بارش اور ژالہ باری ہوگی۔

مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیاں ڈوب گئی ہیں اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش ا?رہی ہیں تاہم نکاسی کے لیے ہنگامی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

یہ صورت حال ابوظہبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ اور راس الخیمہ میں ہے جہاں پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...