Home sticky post 4 آئی سی سی نے سال 24 کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے نام کا اعلان کردیا،صائم ایوب نظر انداز

آئی سی سی نے سال 24 کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے نام کا اعلان کردیا،صائم ایوب نظر انداز

Share
Share

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے صائم ایوب کو نظر انداز کرتے ہوئے سری لنکا کے کاندو میںڈس کو ٹیسٹ فارمیٹ میں 2024 کے بہترین کھلاڑی کیلیے نامزد کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مینڈس کو ریڈ بال فارمیٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے ایک سال میں 50 کی اوسط سے 1451 رنز بنائے اور متعدد میچز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے اپنے پہلی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی مہم کے دوران ایک اہم کردار ادا کیا۔

26 سالہ نوجوان بلے باز نے کئی اہم اننگز کھیل کر ایک سال میں 1 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا اور وہ چھ بلے بازوں میں شامل ہوگئے۔

مڈل آرڈر بلے باز اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پانچ سنچریاں اور تین نصف سنچریاں نیوزی لینڈ، بنگلادیش اور انگلینڈ سمیت دیگر میچز میں بنائیں۔

اسی کے ساتھ مینڈس مینز ٹیسٹ میں 1000 رنز بنانے والے مشترکہ تیسرے تیز ترین کھلاڑی بھی بن گئے، انہوں نے صرف 13 اننگز میں سنگ میل تک پہنچنے کے سر ڈان بریڈمین کے ریکارڈ کی برابری کی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے سال کے بہترین بلے باز کیلیے چار ناموں کا اعلان کیا جن میں پاکستان کے صائم ایوب، ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف اور انگلینڈ کے گس انٹینکشن بھی شامل تھے۔

صائم ایوب کو سال کا بہترین ٹیسٹ کرکٹ تسلیم نہ کرنے پر شائقین کرکٹ نے آئی سی سی سے احتجاج کیا اور اس فیصلے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

Share
Related Articles

افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے،انکا مقصد صرف اپنی سیاست چمکانا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اگلے...

حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات جاری رہیں گے، ٹرمپ خصوصی ایلچی

واشنگٹن:امریکی صدر کے نمائندے آدم بوہلر نے حماس کے ساتھ براہ راست...

وزیر ریلوے کا عید پر ٹرین کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا اعلان

اسلام آباد:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید کے موقع پر خصوصی ٹرینیں...