Home نیوز پاکستان ‎آئی کیوب قمرکل چاند کے مدار میں پہنچے گا

‎آئی کیوب قمرکل چاند کے مدار میں پہنچے گا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ آٹھ مئی کو چاند کے مدار میں پہنچے گا۔چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہوجائے گی ۔

ذرائع کے مطابق آئی کیوب قمر 8 مئی کو تقریباً ساڑھے تین سے چار بجے کے درمیان چاند پر پہنچے گا۔

ڈاکٹر خرم خورشید کل رات کو چین کیلئے روانہ ہوں گے، ڈاکٹر خرم خورشید کے چین پہنچنے کے بعد ٹیم چاند کی موصول ہونے والی تصویروں پر تحقیق کرے گی، مدار کی جانچ اور تصدیق میں ذیلی نظام کا جائزہ لیا جائے گا۔

سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریبا ایک ہفتہ لگ سکتا ہے جبکہ چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہوجائے گی ۔

اس کے بعد چاند کی موصول ہونے والی تصویروں پر تحقیق کاآغاز ہوگاجس سے ریسرچ میں کافی مددملے گی ۔

یاد رہے کہ سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب کیو‘ چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سے 3 مئی کو منزل کی جانب روانہ ہوا تھا۔

مشن کی کامیابی کے بعد پاکستان ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جنہوں نے چاند کے مدار میں اپنے سیٹلائٹ بھیجے ہیں۔

ادھر آئی کیوب قمر چاند تک سیٹلائٹ بھیجنے کے مشن کی تیاری میں طلباء کا مرکزی کردار ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...