Home Uncategorized ماں بننےکے بعد اداکاراؤں کا کیریئر ختم ہونے کا تاثر غلط ہے،مومل شیخ

ماں بننےکے بعد اداکاراؤں کا کیریئر ختم ہونے کا تاثر غلط ہے،مومل شیخ

Share
Share

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ ماں بننے کے بعداداکاراؤں کا کیریئرختم ہو جانے کا تاثر غلط ہے۔خدا نے ہر عورت کو اتنی طاقت دی ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پروش، گھر کی ذمہ داریوں سمیت کیریئر کو بھی آگے بڑھا سکے۔

نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مومل شیخ نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس میں والد یا خاندان کےکسی فرد کا کردار نہیں بلکہ میری اپنی محنت ہے، مجھے اداکاری کرنے کا موقع والد نہیں بلکہ شوہر کی وجہ سے ملا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی کے لیے والدہ نے بہت قربانیاں دیں، انہوں نے ہماری بہتر پرورش کے لیے بہت کچھ قربان کیا۔

مومل کا کہنا تھا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ ماں بننے کے بعد اداکاراؤں کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے، خدا نے ہر عورت کو اتنی طاقت دی ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پروش، گھر کی ذمہ داریوں سمیت کیریئر کو بھی آگے بڑھا سکے۔

اداکارہ نے کہا کہ میری کامیابی اور شوبز میں نام کمانے میں شوہر کا بھی ہاتھ ہے، میں ان کی اجازت، مدد اور تعاون کی وجہ سے ہی باہر نکلی ہوں اور کام کر رہی ہوں، میں گھر سے کام کے لیے نکلتی ہوں تو شوہر بچوں سمیت گھر کا خیال رکھتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...