Home sticky post 4 عمران خان اورعلی امین گنڈاپورکے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

عمران خان اورعلی امین گنڈاپورکے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Share
Share

راولپنڈی :بانی تحریک انصاف عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ صوبے میں بیڈ گورننس اور کرپشن کی شکایات مل رہی ہیں۔عمران خان کی بات پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفرز میں میرا کوئی کردار نہیں، اراکینِ اسمبلی پوسٹنگ ٹرانسفرز کے لیے سفارش کرتے ہیں، پوسٹنگ ٹرانسفرز خود کرواتے ہیں، شکایتیں میرے خلاف کرتے ہیں۔
بانی تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور سے کہا کہ پارٹی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ آپ پر کام کا بوجھ کم ہو، اس لیے پارٹی عہدہ آپ سے لیا تاکہ آپ گڈ گورننس پر توجہ دے سکیں، آپ صوبے کے چیف ایگزیکٹیو ہیں، گورننس کو بہتر کریں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میری مکمل سپورٹ ہے، آپ کو مکمل اختیار حاصل ہے، صوبے میں مبینہ کرپشن اور بیڈ گورننس سے متعلق شکایات کا خاتمہ کریں۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور نے معاون خصوصی اینٹی کرپشن سے ملاقات کی اور کہا کہ کے پی میں کرپشن کا خاتمہ کریں، آپ کو مکمل اختیار ہے، جو بھی کرپشن میں ملوث ہے، قانون کے کٹہرے میں لائیں۔
ادھر مشیر ِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے نجی ٹی وی ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے واضح کر دیا ہے کہ جس کے خلاف شکایت ملی تحقیقات کی جائیں گی، تحقیقات کے بعد کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

قومی اسمبلی اجلاس ،آرمی چیف کی والدہ محترمہ کے لئے دعائے مغفرت

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم...

پاک امریکا وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحہ کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

اسلام آ باد:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر...

تین ماہ ہوگئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے...

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے میچ آفیشلز کے...