Home نیوز پاکستان عالمی برادری کو اسرائیل کو اس کے جرائم پر احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے،دفترخارجہ

عالمی برادری کو اسرائیل کو اس کے جرائم پر احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے،دفترخارجہ

Share
Share

اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیل کو اس کے جرائم پر احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ اسرائیل کی خطے میں مہم جوئی خطرناک ہے۔ فلسطین کو تسلیم کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان داسو حملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہا ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ چین کی انٹر ایجنسی کے سیکورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پاکستان میں چینی شہریوں اور کمپنیوں کے حفاظتی انتظامات کو بہتربنانا ہے۔ وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کو اس کے جرائم پر احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ اسرائیل کی خطے میں مہم جوئی خطرناک ہے۔ فلسطین کو تسلیم کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں تمام گروپوں سے رابطے میں ہیں۔ ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے لیے کوئی مخصوص خارجہ پالیسی نہیں ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغان مہاجرین کی جلد باعزت واپسی کے خواہشمند ہیں۔ ون ڈاکیومنٹ رجیم کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ سیکریٹری کامرس نے گزشتہ ہفتے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ پاکستان ایران میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...