Home Uncategorized عالمی برادری مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کرے،پاکستان

عالمی برادری مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کرے،پاکستان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی قابض حکام اور کنیسٹ ارکان کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دفترخارجہ نے کہاہے کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کرے۔

اے پی پی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی قابض انتظامیہ کے ایک عہدیدار اور اسرائیلی قابض افواج کے زیر تحفظ کنیسٹ کے ارکان نے اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کے تقدس کی خلاف ورزی کرکے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی کارروائیاں آزادی اظہار رائے اور مذہب یا فلسطینی عوام کے عقیدے کے حق سے مطابقت نہیں رکھتیں اور تمام انسانی اور انسانی حقوق کے قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں‘۔

انہوں نے کہا پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کرے جو اس سال کے آغاز سے واضح طور پر عروج پر ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...