سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس کا اعلان کر دیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کو ڈراز کے شفاف طریقہ کار کے بعد مشکل ترین پول ڈی میں رکھا گیا ہے ، جہاں اسے روایتی حریف بھارت، انگلینڈ اور ویلز جیسی مضبوط ٹیموں کا سامنا کرنا ہوگا۔پول اے نیدر لینڈز، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ اور جاپان جبکہ پول بی میں بیلجیئم، جرمنی، فرانس اور ملائیشیا پر مشتمل ہے، پول سی میں آسٹریلیا، اسپین، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں ۔
ہاکی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی بیلجیئم اور نیدر لینڈز مشترکہ طور پر کریں گے۔چار مرتبہ کی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم اپنی عظمت رفتہ واپس لانے کے لیے پُرعزم ہے۔