Home Uncategorized اسرائیل پر ایرانی حملہ دہشتگردی ہے،امریکا

اسرائیل پر ایرانی حملہ دہشتگردی ہے،امریکا

Share
Share

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرنے کہا کہ ایران کئی سال سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔صدر جوبائیڈن نے واضح کر دیا ہے کہ امریکا ہر صورت اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر ایرانی حملہ بھی دہشتگردی ہے، حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ ایران کی طرف سے حملے کے بارے میں کوئی انتباہ نہیں تھا، اب اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، صدر جوبائیڈن نے واضح کر دیا ہے کہ امریکا ہر صورت اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں لیکن حماس مذاکرات کی میز پر نہیں آرہی، حماس کے مذاکرات پر راضی نہ ہونے کی وجہ سے جنگ بندی نہیں ہوسکی۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...