اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل نے پیغام پاکستان کے روشنی میں محرم کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا، تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے ریاست کے حلف کو نبھائیں ، ریاست کے خلاف مسلح کارروائی تشدد اور انتشار کو بغاوت سمجھا جائے گا اسلامی نظریاتی کونسل نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقع کی شدید مزمت کی اور مطالبہ کیا مقدس کتابوں کے حوالے سے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے ۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے اجلاس میں پیغام پاکستان کی روشنی میں محرم کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا اسلامی نظریاتی کونسل نے علمائے کرام نے محرم کے لیے ضابطہ اخلاق کی منظوری دیدی اٹھارہ نکاتی ضابطہ اخلاق پر تمام علمائے کرام کے دستخط موجود ہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ آیاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں کا فرض ہے ریاست کے ساتھ وفاداری ہے حلف کو نبھائیں اسلام کے نام جبر بغاوت سمجھی جائے گی ریاست کے خلاف مسلح کارروائی تشدد اور انتشار بھی بغاوت سمجھی جائے گی کسی کو یہ حق نہیں وہ حکومتی، مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی افراد سمیت کا فر کرار دے علما مشائخ اور عوام سیکیورٹی اداروں اور مسلح افواج کی بھر پور حمایت کرے ۔
انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت تعصبات پر مبنی تحریکوں کا حصہ بننے سے گریز کیا جائےریاست آیسے گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی کوئی شخص کسی مسلمان کی تخفیر نہیں کرے گاکوئی شخص کسی قسم کی دہشتگردی کو فروغ نہیں دے گا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مساجد ممبر و محراب،امام بارگاہوں نفرت انگیز تقاریر نہیں ہوں گی۔