Home sticky post 5 اسرائیلی فوج نے جنین شہر میں فوجی آپریشن شروع کر دیا

اسرائیلی فوج نے جنین شہر میں فوجی آپریشن شروع کر دیا

Share
Share

غزہ: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے جنین شہر میں فوجی آپریشن شروع کر دیا۔
آپریشن کے دوران جنگی ہیلی کاپٹرز اور ٹینکوں کا استعمال کیا گیا، فلسطینی اپنے گھر چھوڑنے پر مجبورہوگئے، غزہ میں تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے2 روزمیں200 لاشیں نکال لی گئیں، غزہ میں اسرائیلی حملوں سے تباہ حماس ہیڈکوارٹر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیر اعظم کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، نیتن یاہو کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، حماس اور حزب اللہ کے خلاف کامیابیوں پر مبارکباد دی، ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے لئے امریکی تعاون ٹرمپ کی پہلی ترجیح ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی برائے مشرق وسطی اسٹیووٹ کوف نے غزہ کے دورے کا اعلان کردیا، اسٹیووٹ کوف نے کہا کہ غزہ معاہدے کو مانیٹراورغزہ کا معائنہ کروں گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز

اناطولیہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی...

انٹرا پارٹی انتخابات،چوہدری شجاعت حسین ق لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں سابق وزیراعظم...

نواز شریف کی لندن آمد ،ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

لندن:سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف...

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات درپیش

اسلام آباد:پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال...