Home Uncategorized اسرائیلی پولیس نے فلسطینی اداکارہ کو گرفتارکرلیا

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی اداکارہ کو گرفتارکرلیا

Share
Share

یروشلم :اسرائیلی پولیس نے فلسطینی اداکارہ مائسہ عبدالہادی کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ اداکارہ کو سوشل میڈیا پر فلسطین سے متعلق پوسٹ لگانے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے 7 اکتوبر کے حماس کے جوابی ردِ عمل سے متعلق پوسٹ اپنے سوشل میڈیا اکاوٴنٹ پر لگائی تھی۔

اسرائیلی پولیس نے نام ظاہر کیے بغیر کہا ہے کہ اداکارہ کو ناصرت شہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں کئی اداکاروں اور معروف شخصیات کو فلسطین سے متعلق اظہارِ خیال کرنے پر حراست میں لیا جا چکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اداکارہ 9 مئی 2021ء کو حیفا شہر میں ایک پْرامن مظاہرے کے دوران اسرائیلی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران زخمی ہوئی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائسہ عبدالہادی نے 2011ء میں دبئی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...