Home Uncategorized اسرائیلی وزیراعظم کا اسرائیل سے سعودی عرب تک ریلوے لائن کے منصوبے کا انکشاف

اسرائیلی وزیراعظم کا اسرائیل سے سعودی عرب تک ریلوے لائن کے منصوبے کا انکشاف

Share
Share

یروشلم :سرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیل سے سعودی عرب تک ریل نیٹ ورک بنانے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔ 27 بلین ڈالر کی لاگت والے اس عظیم توسیعی منصوبے کا مقصد دور دراز علاقوں کو تل ابیب سے جوڑنا اور اس کا دائرہ سعودی عرب تک پھیلانا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا یہ اعلان امریکی عہدیداروں کے سعودی عرب کے حالیہ دوروں کے بعد سامنے آیا ہے، یہ اعلان اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان رسمی تعلقات کی جانب ممکنہ اقدامات کی نشاندہی کرتا ہے۔

اسرائیل میں موجودہ سیاسی عدم استحکام نے معیشت کو درہم برہم کر دیا ہے اور اس کے مغربی اتحادیوں کو گزشتہ سات مہینوں سے بے حال کر دیا ہے، نیتن یاہو بشمول ”ایک اسرائیلی پروجیکٹ“ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

اس پروجیکٹ کا مقصد بنیادی کاروباری اور سرکاری علاقوں میں سفر کے اوقات کو دو گھنٹہ کم کرنا ہے۔

اپنے خطاب میں، نیتن یاہو نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایلات سے بحیرہ روم تک ریل کے ذریعے سامان کی منتقلی ممکن ہو سکتی ہے اور ممکنہ طور پر ٹرین سروس کو سعودی عرب اور جزیرہ نما عرب تک توسیع دی جا سکتی ہے۔

اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزالیل سموٹرچ نے امید ظاہر کی ہے کہ شمال سے جنوب تک پھیلا ہوا یہ تیز رفتار ریل منصوبہ اگلی دہائی تک فعال ہوسکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...