Home Uncategorized خانہ کعبہ کو آب زمزم سے غسل دیدیا گیا

خانہ کعبہ کو آب زمزم سے غسل دیدیا گیا

Share
Share

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی سالانہ تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا۔
حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔

بیت اللہ کی اندرونی دیواروں کو اور فرش کو غسل دینے کے لیے آب زم زم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا۔ غسل کعبہ کے بعد خانہ کعبہ کو عود، عرق گلاب اور بخوز کی خوشبووٴں سے معطر کیا گیا۔

غسل کعبہ کی سالانہ تقریب کے آغاز میں خانہ کعبہ کے کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھولا۔ خانہ کعبہ کی غسل کی تقریب میں آئمہ کرام اور حرمین شریفین کے انتظامی امور سے متعلق حکام بھی شریک ہوئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...