Home sticky post 4 پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ون ڈے میچ کل ہو گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ون ڈے میچ کل ہو گا

Share
Share

جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ون ڈے میچ کل (اتوار) کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کھیلنے کے لئے جوہانسبرگ پہنچ گئی ہے۔
پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کرنے کی پوری تیاری ہے جبکہ پروٹیز بھی آخری میچ جیتنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔
قومی ٹیم آج جوہانسبرگ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی، تیسرے میچ سے قبل جنوبی افریقہ کے فاسٹ باوٴلر بارٹمین گھٹنے کی انجری کے باعث سکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان کو تینوں میچ کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، میچ کل 22 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...