Home sticky post 4 شام میں بغاوت کے سربراہ احمد الشرع عبوری صدر مقرر

شام میں بغاوت کے سربراہ احمد الشرع عبوری صدر مقرر

Share
Share

دمشق:شام کی عبوری حکومت نے ملک سے بشار الاسد کے طویل دور کے خاتمے اور باغی سربراہ کی حکمرانی کے تناظر میں اہم فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے ترجمان ملٹری آپریشن کمانڈ حسن عبدالغنی نے اعلان کیا کہ ملک کا 2012 کا آئین معطل کردیا گیا ہے۔

فوجی ترجمان عبد الغنی نے مزید کہا کہ شام میں ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں احمد الشرع سابق جنگجو المعروف ابو محمد الجولانی کو ملک کا نیا عبوری صدر مقرر کرتے ہوئے ایک عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا۔

ترجمان ملٹری آپریشن نے مزید کہا کہ عبوری صدر کی جانب سے بنائی گئی عارضی قانون ساز کونسل ملک کے نئے آئین کی منظوری تک اپنا کام انجام دے گی۔

شام میں متحارب مختلف مسلح دھڑوں کو تحلیل کرکے انھیں ریاستی اداروں میں ضم کیا جائے گا جو وزارت دفاع کے ماتحت ہوں گے۔

ملٹری ترجمان نے مزید بتایا کہ شام میں جابر فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر دہائیوں تک حکومت کرنے والی بعث پارٹی کو ختم کیا جا رہا ہے۔

یہ اعلانات دمشق میں مختلف مسلح دھڑوں کے اجلاس کے بعد سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی کی سربراہی میں ہونے والی مسلح بغاوت نے شام میں 5 دہائیوں سے زائد عرصے سے قائم اسد خاندان کا تختۂ اقتدار الٹ دیا تھا۔

بشار الاسد کو جب کہیں پناہ نہ ملی تو شکست قبول کرکے اپنے خاندان کے ہمراہ خصوصی طیارے میں روس فرار ہوگئے تھے اور تاحال وہیں مقیم ہیں۔

Share
Related Articles

مجھے چیف جسٹس نہ بلائیں،تقریب میں چیف جسٹس کے نعرے لگنے پر جسٹس منصور نے کا جواب

کراچی: کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کے دوران وکلا...

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کو اپارٹمنٹ میں گولیاں مار دی گئیں

سوئیڈن میں عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کو اس کے...

پاکستانی نژاد امریکی خاتون جج کا اہم فیصلہ،ٹرمپ کو اپنا صدارتی حکمنامہ منسوخ کرنا پڑگیا

واشنگٹن:پاکستانی نژاد امریکی جج کے فیصلے کے باعث ٹرمپ کو اپنا ایک...