Home نیوز پاکستان ‎ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ کو مسافر خاتون نے خواب گاہ بنا لیا

‎ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ کو مسافر خاتون نے خواب گاہ بنا لیا

Share
Share

ٹیکساس: امریکی ہوائی جہاز کے ایک مسافر کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو کافی محظوظ کیا جس میں خاتون ہوائی جہاز کی کی سیٹوں کے اوپر بنے سامان رکھنے کے کیبن میں سونے کی تیاری کرتی دکھائی دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز میں پیش آیا جس میں ایک مسافر خاتون نے ہوائی جہاز میں موجود دیگر ساتھی مسافروں کو حیرت میں ڈال دیا جب وہ سامان رکھنے کے کیبن میں خود جاکر لیٹ گئیں۔

ویڈیو کو موقع پر موجود دیگر مسافروں نے ریکارٖڈ کیا جس میں سے ایک مسافر نے ٹک ٹاک پر اپلوڈ کیا۔ شیئر ہونے کے بعد سے اس ویڈیو کو 51 لاکھ کمنٹس موصول ہوئے ہیں۔

کلپ میں نامعلوم خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ کیبن میں جاکر سونے کی تیاری کررہی ہیں۔ تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ خاتون کو آخر کس بات نے ایسا کرنے پر مجبور کیا۔

ایک صارف نے کمنٹس میں لکھا کہ آخر وہ وہاں چڑھی کیسے؟

دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ  ایسا تب ہوتا ہے جب کوئی آپ کی سیٹ پر بیٹھ جائے اور آپ اسے پریشان بھی نہیں کرنا چاہتے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...