Home sticky post 4 بھارتی ریاست منی پور کی مرکزی شاہراہیں بند، طبی اور روزمرہ اشیاء کی قلت سے عوام پریشان

بھارتی ریاست منی پور کی مرکزی شاہراہیں بند، طبی اور روزمرہ اشیاء کی قلت سے عوام پریشان

Share
Share

بھارتی ریاست منی پور میں جاری نسلی فسادات اور کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے، جس کے نتیجے میں قومی شاہراہوں پر طویل ناکہ بندی نے پورے علاقے کو متاثر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کے مختلف علاقوں، خاص طور پر چوراچند پور (جہاں کوکی-زو برادری کی اکثریت ہے) اور دارالحکومت امفال کے درمیان اقتصادی روابط شدید متاثر ہوئے ہیں۔

اہم سپلائی لائنز بند ہونے کی وجہ سے سامان کی نقل و حمل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ناکہ بندی کے نتیجے میں نہ صرف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ طبی سامان کی شدید قلت بھی پیدا ہو گئی ہے، جس نے مقامی آبادی کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

میزورام کے راستے سے سامان کی آمدورفت متاثر ہونے کے سبب ضروری اشیاء کے دام دوگنے ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی عوام نے اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور قلت کی شکایت کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ”یہ ناکہ بندی نسلی کشیدگی اور جھڑپوں سے جڑی ہوئی ہے، جو اس خطے میں پہلے سے جاری معاشی بحران کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔”

علاقے کے مقامی شہریوں نے دونوں برادریوں سے مفاہمت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف امن اور بات چیت سے ہی صورتحال کو معمول پر لایا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرہ بچے کی خواہش پوری کر دی، انسانیت کی نئی مثال قائم

وینزویلا کے زلزلے سے متاثرہ بچے کے لیے رونالڈو کا خصوصی پیغام...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...