Home Uncategorized ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان میں ہلاک

ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان میں ہلاک

Share
Share

کنڑ: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم سرغنہ عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔

افغانستان کے صوبے کنڑ کے ضلع اسد آباد کے علاقے چاغا سرائے میں فائرنگ کے نتیجے میں عبد المنان عرف حکیم اللہ ہلاک ہوا۔

ہلاک دہشتگرد کالعدم ٹی ٹی پی ملاکنڈ شْوریٰ کا سابق ممبر جبکہ ملاکنڈ کے کمانڈر عظمت اللہ محسود (عظمت لالہ) ولی کا معاون اور باجوڑ میں دہشت گردی کی کاروائیاں ترتیب دینے اور دہشت گردی کی مختلف سنگین کارروائیوں میں ملوث تھا۔

اطلاعات کے مطابق اس کے علاوہ حکیم اللہ ٹارگٹ کلنگ، بارودی سرنگ کے دھماکے، چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور بھتہ خوری کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالمنان کی ہلاکت کو کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے ایک بڑا نقصان اور اسے افغانستان کے اندر سرگرم مختلف مسلح گروہوں کے اندرونی تنازعات کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...