Home Uncategorized حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

Share
Share

منیٰ: حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔ دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ سے زائد مسلمان خطبہ حج سنیں گے۔حج کے خطبے کا 20 زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔

مناسک حج کے رکن اعظم ’ وقوف عرفہ ‘ کے لیے عازمین حج کے قافلے منیٰ سے میدان عرفات روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ خطبہ حج سنیں گے۔ عازمین حج کی کثیر تعداد مسجد نمرہ اور جبل رحمت سمیت دیگر جگہوں پر موجود ہے۔ مسجد نمرہ میں ساڑھے تین لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔حج کے خطبے کا 20 زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔

پاکستان کے 2 لاکھ عازمین سمیت 160ممالک سے تعلق رکھنے والے 20 لاکھ سے زائد عازمین خطبہ حج سنیں گے۔ شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد حج کا خطبہ دیں گے۔ حجاج کرام مسجد نمرہ میں ظہر اور عصر کی نماز پڑھیں گے۔

خطبہ حج کے بعد حجاج کرام غروب آفتاب تک وقوف عرفہ کریں گے اور غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے۔ مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اورعشاء کی نمازایک ساتھ ادا کریں گے۔

حجاج کرام مزدلفہ میں آرام کریں گے اور 70 عدد کنکریاں جمع کریں گے۔ وقوف مزدلفہ کیبعد 10 ذی الحج کو رمی جمرات کریں گے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...