Home Uncategorized مفت میں سر کا مساج کرانے والا شخص بولنے کی صلاحیت ہی کھو بیٹھا

مفت میں سر کا مساج کرانے والا شخص بولنے کی صلاحیت ہی کھو بیٹھا

Share
Share

کرناٹک: بھارت میں مفت میں سر کا مساج کرانے والا شخص بولنے کی صلاحیت سے بھی محروم ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بیلاری میں عجیب نوعیت کا واقعہ پیش آیا جہاں 30 سالہ شخص مفت میں سر کی مالش کرانے کے بعد زندگی اور موت کی کشمکش کا شکار ہوگیا۔

مذکورہ شخص کا غیر تربیت یافتہ حجام نے مساج کیا جس کے باعث اس کی گردن میں بل پڑ گیا، گھر واپس آنے کے بعد شہری بولنے کی صلاحیت سے محروم ہونے لگا اور اسے اپنے بائیں جانب کمزوری محسوس ہوئی۔

تکلیف کے باعث کرناٹک کا رہائشی فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ مساج کی وجہ سے اس کی شریان پھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے اس کے دماغ میں خون کی روانی متاثر ہونے کے باعث سٹروک ہوا ہے۔

شہری کا بلڈ تِھنرز کے ذریعے مزید خون رکنے سے بچایا گیا جس کے بعد اسے گھر واپس بھیج دیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق مریض کو صحت یاب ہونے میں 2 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے، مساج میں تیزی سے گردن کو موڑنے سے خون کی شریانیں پھٹنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے جو جان لیوا سٹروک کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...