Home Uncategorized مانچسٹر سٹی کے سٹرائیکر نے نئی تاریخ رقم کردی

مانچسٹر سٹی کے سٹرائیکر نے نئی تاریخ رقم کردی

Share
Share

لندن: مانچسٹر سٹی کے سٹرائیکرارلنگ ہالینڈ نے پریمیئر لیگ میں لیورپول کیخلاف کھیلتے ہوئے تیز ترین 50 گول کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔

پریمیئر لیگ میں ارلنگ ہالینڈ نے صرف 48 مقابلوں میں 50 گول سکور کیے جو کسی بھی فٹبالر کی جانب سے سب سے کم میچز میں گولز کی نصف سنچری ہے۔

مانچسٹر سٹی کے سٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ سے پہلے اینڈریو کول نے 60 مقابلوں میں 50 گول سکور کیے تھے۔

لیورپول کے میچ میں ہالینڈ نے پچاسواں گول کیا اور مانچسٹر سٹی اور لیورپول کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

خیال رہے کہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا ، مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...