Home Uncategorized حسن نصر اللہ کی شہادت اسرائیل کی تباہی کا باعث بنے گی، نائب ایرانی صدر

حسن نصر اللہ کی شہادت اسرائیل کی تباہی کا باعث بنے گی، نائب ایرانی صدر

Share
Share

تہران: ایران کے نائب صدر اوّل محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ حسن نصر اللہ کی شہادت کا نتیجہ اسرائیل کی تباہی کی صورت نکلے گا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق محمد رضا عارف نے کہا کہ ہم قابض اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت اسرائیل کی تباہی کا باعث بنے گی۔

دوسری جانب ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور محمد جواد ظریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت مزید مضبوطی سے جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ خطے اور دنیا میں افراتفری پھیلانے کا اسرائیلی منصوبہ ناکام ہو گا، انہوں نے حسن نصر اللہ کو ظلم کے خلاف جنگ کی علامت قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے آزادی پسندوں کو انکی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

خیال رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں جمعہ کو اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...