Home Uncategorized اسماعیل ہانیہ کی شہادت ،حماس کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ مشاورت جاری

اسماعیل ہانیہ کی شہادت ،حماس کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ مشاورت جاری

Share
Share

دوحہ: اسماعیل ہانیہ کی ایران میں شہادت کے بعد حماس کے نے سربراہ کے انتخاب کے لیے مرکزی رہنما مشاورت کے لیے ایک ساتھ بیٹھ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں کے ادارے کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس کے نئے سربراہ کے لیے متعدد نام سامنے آ رہے ہیں تاہم ان میں خالد مشعل اور خلیل الحیا کا وزن بھاری ہے۔

حماس کے کئی مرکزی رہنما خالد مشعل کے حق میں ہیں تاہم مرکزی رہنما یحییٰ السنوار اور دیگر نے خلیل الحیا کو حماس کے سیاسی ونگ کا سربراہ نامزد کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ خلیل الحیا کا ایران اور شام سے مضبوط تعلق ہونا بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ حماس کی سربراہ عارضی طور ہر خالد مشعل یا خلیل الحیا میں سے کسی ایک کو سونپ دی جائے اور بعد میں طویل مشاورت اور حالات کو دیکھتے ہوئے مستقل سربراہ کا فیصلہ کیا جائے۔

تاحال مرکزی رہنما کے درمیان مشاورت جاری ہے اور یہ عمل کب مکمل ہوگا اس حوالے سے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 31 جولائی کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو تہران کے ایک گیسٹ ہاؤس میں اُس وقت شہید کیا گیا جب وہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد رات قیام کے لیے ہوٹل پہنچے تھے۔

حماس اور پاسداران انقلاب نے اس حملے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی تھی تاہم اسرائیل نے تاحال اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...