Home Uncategorized حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت، اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا بیان سامنے آگیا

حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت، اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا بیان سامنے آگیا

Share
Share

نیویارک: اسرائیلی فوج کے غزہ میں ایک حملے کے دوران حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت کے دعوے کے فوری بعد اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا بیان سامنے آگیا۔

اقوام میں متحدہ میں ایرانی مشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یحییٰ السنوار کے قتل سے فلسطین میں مزاحمت کو مزید طاقت اور مضبوطی ملے گی۔

اپنی ٹوئٹ میں ایرانی مشن نے کہا کہ فلسطینی جوانوں اور بچوں کے لیے یحییٰ السنوار مزاحمت کے ایک رول ماڈل اور روشن مثال کے طور پر ابھریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطین کی نئی نسل یحییٰ السنوار کے راستے پر چلتے ہوئے فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں پہلے سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ ایرانی مشن نے یہ بیان اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں یحییٰ السنوار کی شہادت کے دعوے کے محض چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے جب کہ حماس نے ابھی تصدیق نہیں کی ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...