Home sticky post 5 سینیٹر محمد اسحاق کی زیرِ صدارت اجلاس،توانائی کے شعبے کی مالی پائیداری اور طویل المدتی استحکام کو لاحق مسائل پر گفتگو

سینیٹر محمد اسحاق کی زیرِ صدارت اجلاس،توانائی کے شعبے کی مالی پائیداری اور طویل المدتی استحکام کو لاحق مسائل پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق کی زیرِ صدارت پاکستان کے توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز کے جائزے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی، معاونِ خصوصی برائے مالی امور طارق باجوہ، قومی کوآرڈینیٹر برائے توانائی اصلاحات، نیشنل کوآرڈینیٹر SIFC، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری توانائی سمیت دیگر سینئر حکومتی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں توانائی کے شعبے کی مالی پائیداری اور طویل المدتی استحکام کو لاحق مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گفتگو میں توانائی کے استعمال کے رجحانات، نرخوں کے تعین کے طریقۂ کار، سبسڈی کے نظم و نسق، اور ترسیلی و تقسیم (T&D) کے نقصانات میں کمی جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔

نائب وزیرِ اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ ان مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اور قابلِ عمل تجاویز پیش کریں تاکہ توانائی کے شعبے کو طویل المدتی بنیادوں پر مستحکم بنایا جا سکے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...