Home highlight قومی اسمبلی کا اجلاس 10فروری کو طلب

قومی اسمبلی کا اجلاس 10فروری کو طلب

Share
Share

اسلام آباد:قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10فروری کو طلب کر لیا۔
قومی اسمبلی اجلاس پیر 10فروری کو شام 5بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کا ایجنڈا ایک روز قبل اتوار کو جاری کیا جائے گا۔
گزشتہ اجلاس میں قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر رانا تنویر کی جانب سے پیش کیے گئے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کو منظور کیا تھا جس پر صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے پریس گیلری سے واک آوٴٹ کیا تھا۔
حکومت کی کسی بھی اتحادی جماعت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی مخالفت نہیں کی گئی تھی جبکہ اپوزیشن بل پیش کیے جانے سے قبل ہی واک آوٴٹ کر چکی تھی۔
اسی طرح، قومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024ء بھی کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کے تحت 18رْکنی قومی ڈیجیٹل کمیشن تشکیل دیا جائیگا جس کی صدارت وزیراعظم پاکستان کریں گے۔
چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، وفاقی وزراء ، چئیرمین ایف بی آر، چئیرمین نادرا، کمیشن کا حصہ ہوں گے، چئیرمین پی ٹی اے، چئیرمین ایس ای سی پی، گورنر اسٹیٹ بینک کمیشن کا حصہ ہوں گے۔
یادرہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیرون ملک ہونے کے سبب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کی فرائض انجام دے رے ہیں۔

Share
Related Articles

میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائیں گئیں، اعظم سواتی کے قرآن پر حلف کے ساتھ انکشافات

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم...

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،12نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے ہوگا،...

واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا: واٹس ایپ چیٹس شیئرنگ کو محدود کرنے اور صارف کی کمیونیکیشن...

طالبان کے زیر حراست معمر برطانوی جوڑے نے جیل کو جہنم سے قریب قرار دیدیا

کابل:افغانستان میں قید 79 سالہ برطانوی شہری پیٹر رینالڈز گزشتہ فروری سے...