Home سیاست ‎وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

‎وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سالانہ پلان برائے مالی سال 24-2023 کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سالانہ پلان برائے 25-2024 کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں 13 ویں پانچ سالہ منصوبے پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں مالی سال 24-2023 کی پبلک انویسٹمنٹ کا جائزہ لیا جائے گا، مالی سال 25-2024 کی پبلک انویسٹمنٹ پر بھی غور ہوگا، اجلاس میں ایکنک کی پیشرفت رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا، سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی اب تک کی پیشرفت رپورٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔

صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء اور دیگر حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...