Home نیوز پاکستان آرمی چیف سے بیلاروس کے وزیراعظم کی ملاقات، پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا

آرمی چیف سے بیلاروس کے وزیراعظم کی ملاقات، پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا

Share
Share

راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ سیّد عاصم منیر سے جمہوریہ بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی امور اور دوطرفہ سیکیورٹی و دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں تعاون پر بیلاروس کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم رومان گولوف چینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...