Home Uncategorized سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی سیکریٹری خارجہ کی ملاقات

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی سیکریٹری خارجہ کی ملاقات

Share
Share

ریاض:امریکا کے سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

امریکی اہلکار کے مطابق محمد بن سلمان اور انٹونی بلنکن کی ملاقات ریاض میں سعودی ولی عہد کے محل میں ہوئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ اور اسرائیل جنگ کے پسِ منظر میں امریکی سیکریٹری خارجہ خطے کے ملکوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے اسرائیل پہنچ کر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد امریکی وزیرِ دفاع بھی اسرائیل پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی سفاکانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے ہونے والے مذاکرات معطل کردیے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...