Home Uncategorized محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 29 جولائی کو ہو گا

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 29 جولائی کو ہو گا

Share
Share

کوئٹہ:ماہ محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 20 جولائی جبکہ یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتے کو ہو گا۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ کہیں سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیئرمین مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا۔

رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ کہیں سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، ماہ محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 20 جولائی بروز جمعرات جبکہ یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتے کو ہو گا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا ہے کہ ہمیں بھائی چارے کو اس ماہ میں فروغ دینا چاہیے، پاکستان ہم سب کا ہے اس کو مضبوط بنائیں اور مل کر وحدت کو عام کریں۔

دوسری جانب پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں بھی منعقد ہوئے، کراچی میں رات 8 بج کر 10 منٹ کا وقت چاند نظر آنے کیلئے مقرر تھا لیکن اس دوران چاند نظر نہیں آیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...