Home Uncategorized سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا، پہلا روزہ کل ہوگا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا، پہلا روزہ کل ہوگا

Share
Share

ریاض:سعودی عرب میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ خلیجی ریاست میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے چاند کا حتمی اعلان کردیا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے سعودی سپریم کورٹ کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ماہر فلکیات عبدالعزیز الحصینی کا کہنا تھا کہ آج رمضان کا چاند دیکھے جانے کے امکانات روشن ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ چاند دیکھنے کی شہادتیں ملنے کے منتظر ہیں، رمضان کے چاند کا حتمی اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی۔

ادھر مشرقی ایشیائی ریاستوں اور اوشیانا کے مختلف ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، یہاں پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہوگا۔

چاند دیکھنے والے اسلامک کریسنٹ آبزرویشن پراجیکٹ نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...