Home نیوز پاکستان اذان سمیع خان کی لائیو پرفارمنس پروالدہ جذباتی ہو گئیں

اذان سمیع خان کی لائیو پرفارمنس پروالدہ جذباتی ہو گئیں

Share
Share

کراچی :گلوکار عدنان سمیع خان کے بیٹے اذان سمیع خان نے ماں پر مبنی اپنے نئے گانے کی پرفارمنس سے اپنی والدہ کو بھی جذباتی کردیا۔

حال ہی میں اذان سمیع خان نے والدہ زیبا بختیار کے ہمراہ ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی والدہ کو گانے کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔

اذان سمیع خان نے شو کے دوران والدہ کے لیے ایک گانا گایا جس کا عنوان ’ماں‘ تھا اور وہ ان کے آنے والے البم کا حصہ ہے۔

جب شو میں اذان سمیع خان گانا گا رہے تھے تب ان کی والدہ زیبا بختیار جذباتی ہو گئیں اور بعد میں انہوں نے اعتراف کیا کہ بیٹے کا گانا سن کر انہیں گھٹن محسوس ہو رہی تھی، ان سے گانا سنا نہیں جا رہا تھا۔

زیبا بختیار کا مزید کہنا تھا کہ انہیں زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ بیٹا ملا اور پھر بیٹے کے بچے ان کے لیے نعمت ثابت ہوئے۔

Share
Related Articles

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...