Home Uncategorized عراق کی فضا میں تیز اور چمکدار روشنی کا معمہ حل ہو گیا

عراق کی فضا میں تیز اور چمکدار روشنی کا معمہ حل ہو گیا

Share
Share

بغداد: عراق کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز آسمان پر تیز اور چمکدار جو روشنی دیکھی گئی وہ دراصل ایک شہاب ٓثاقب کی تھی جو زمین پر گرا تھا۔

جمعہ کے روز عراق کے آسمان پر شہریوں نے تیز روشنی دیکھی تھی، جس کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

شام میں بھی متعدد سوشل میڈیا صارفین نے آسمان میں ایک تیز روشن روشنی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

عراقی محکمہ موسمیات نے ہفتے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جمعے کے روز عراق کے آسمان میں دیکھی جانے والی روشنی فضا میں جلنے والے شہاب ثاقب کا نتیجہ تھی۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ روشنی فضا میں ایک شہاب ثاقب کے جلنے کے نتیجے میں پیدا ہوئی اور اس شہاب ثاقب کے جلنے کی وجہ سے کوئی زلزلہ نہیں آئے گا۔

اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں سے پیدا ہونے والے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلوں اور شہاب ثاقب کے جلنے کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...