Home کھیل قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

Share
Share

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی نیوزی لینڈ کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ چند ہفتوں میں معاملات طے ہو جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے درمیان پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ میں ردو بدل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

پی سی بی اور نیوزی لینڈ نے باہمی رضا مندی سے پاکستانی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کو آئندہ برس کے اوائل میں رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے درمیان وائٹ بال سیریز کے لیے بات چیت جاری ہے کیونکہ ایف ٹی پی کے مطابق نیوزی لینڈ نے آئندہ برس کے اوائل میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے لیکن چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوری فروری میں پی سی بی نے سہ فریقی سیریز کا انعقاد کرنا ہے۔

سہ فریقی سیریز کی وجہ سے اب پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، نیوزی لینڈ کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ چند ہفتوں میں معاملات طے ہو جائیں گے۔

پاکستان کے دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز شامل ہے جبکہ سہ فریقی سیریز کے لیے دو ٹیموں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ نے تصدیق کی ہوئی ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...