Home Uncategorized کورونا کی نئی قسم 27 ممالک میں پھیل گئی

کورونا کی نئی قسم 27 ممالک میں پھیل گئی

Share
Share

نیویارک: مختلف ممالک میں لوگ کورونا کی نئی قسم کا شکار ہونے لگے، اور نئی قسم 27 ممالک میں پھیل گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی ایکس ای سی نامی نئی قسم سامنے آئی ہے جو یورپی ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم تیزی سے اپنا اثر دکھانا شروع کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ قسم زیادہ متعدی ہے اور اسے پہلی بار جون میں جرمنی میں دیکھا گیا تھا۔ بعد ازاں یہ برطانیہ، امریکا، ڈنمارک اور چین سمیت 27 دیگر ممالک میں بھی پایا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایکس ای سی نامی ویرینٹ دو سابقہ کووڈ اسٹرین کے ایس 1.1 اور کے پی 3.3 کا مجموعہ ہے، جو یورپ میں عام ہے۔ محققین کی جانب سے ابھی تک 27 ممالک میں سے 500 نمونوں میں ایکس سی سی پایا گیا ہے، جن میں کئی یورپی ممالک اور چین بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سے ایکس ای سی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایکس سی سی کے میں مختلف تبدیلیاں پائی گئی ہیں جیسا کہ یہ موسم خزاں میں زیادہ آسانی سے پھیل سکتا ہے،کیلیفورنیا کے اعلی طبی ماہر ایرک ٹوپول نے خبردار کیا کہ ایکس ای سی کا پھیلاوٴ ابھی شروع ہوا ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...