Home Uncategorized صدر مملکت سے فلپائن، ایران اور روانڈا کے پاکستان میں نامزد سفیروں کی ملاقات،سفارتی اسناد پیش کیں

صدر مملکت سے فلپائن، ایران اور روانڈا کے پاکستان میں نامزد سفیروں کی ملاقات،سفارتی اسناد پیش کیں

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے فلپائن، ایران اور روانڈا کے پاکستان میں نامزد سفیروں نے ملاقات کی اور سفارتی اسناد پیش کیں۔

صدر مملکت سے فلپائن کی نامزد سفیر ماریا سروینٹس نے ملاقات کی جس میں صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان فلپائن کے ساتھ تعاون کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے، صدر مملکت نے دو طرفہ تجاری و معاشی تعلقات اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔

صدر مملکت سے پاکستان کیلئے نامزد ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں صدر پاکستان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قائم ادارہ جاتی نظام اور نجی شعبے کے تعاون سے اقتصادی روابط کو فروغ دینا ہوگا، ایران کے ساتھ موجودہ ادارہ جاتی نظام مضبوط بنانے اور بارڈر مارکیٹس فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں روانڈا کے نامزد ہائی کمشنر جیمز کیمونیو نے بھی صدر پاکستان سے ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے روانڈا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے کاروباری برادریوں کو دورے کرنے کی ضرورت ہے، روانڈا کے تاجر مختلف مصنوعات کی درآمد کیلئے پاکستانی مارکیٹ کا جائزہ لیں۔

صدر مملکت نے پاکستان کیلئے نامزد سفیروں کو تقرری پر مبارک پیش کی اور کہا کہ امید ہے نامزد سفراء دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...