Home سیاست انتظامی غفلت،چیف سیکرٹری پنجاب سمیت سرگودھا کے افسران کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

انتظامی غفلت،چیف سیکرٹری پنجاب سمیت سرگودھا کے افسران کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

Share
Share

لاہور: لاہورہائی کورٹ نےچیف سیکرٹری پنجاب سمیت سرگودھا کے افسروں کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

سرگودھا میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامی غفلت پرلاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب انٹرنل ونگ محمد شکیل،آر پی او سرگودھا ، ڈی پی او سرگودھا اور ڈی سی سرگودھا کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کئے۔

ڈی ایس پی کوٹ مومن ،اے سی کوٹ مومن اورایس ایچ او کوٹ مومن کو بھی توہین عدالت کے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے محرم الحرام کے جلوسوں سے متعلق اندراجات و دیگر معاملے پر متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کرنے کے احکامات صادر کیے تھے۔

انتظامیہ احکامات پر بروقت عمل درآمد نہ کر سکی ، جس کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی نفی ہوئی ، عدالت نے سید عون محمد کی درخواست پر مندرجہ بالا افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی منظوری دیتے ہوئے توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے۔

اس حوالے سے پولیس اور سپیشل برانچ کے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔خاص طور پر ان کے خلاف جنھوں نے بلاضابطہ قانون محرم میں نئے پروگراموں کا اجراء کروایا تھا ، جس پر معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...