Home Uncategorized غزہ میں جتنی تعداد میں بچے مارے جا رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔جمائما خان

غزہ میں جتنی تعداد میں بچے مارے جا رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔جمائما خان

Share
Share

لندن:بیسویں صدی کی تمام جنگوں کے مقابلے میں غزہ میں معصوم شہریوں کی ہلاکتیں سب سے زیادہ ہیں، جمائما
بیسویں صدی کی تمام جنگوں کے مقابلے میں غزہ میں معصوم شہریوں کی ہلاکتیں سب سے زیادہ ہیں، جمائما

لندن: بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما خان نے غزہ میں ایک ماہ کے دوران ہزاروں بچوں کی بمباری میں ہلاک ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔بیسویں صدی کی تمام جنگوں کے مقابلے میں غزہ میں معصوم شہریوں کی ہلاکتیں سب سے زیادہ ہیں۔

تحریک انصاف کے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عراق میں 14 سال کی جنگ (2008-2022) میں جتنے بچے ہلاک ہوئے تھے اس سے کہیں زیادہ غزہ میں صرف ایک ماہ کے دوران جاں بحق ہوگئے۔

جمائما نے مزید لکھا کہ غزہ میں جتنی تعداد میں بچے مارے جا رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ غزہ میں بیسویں صدی میں کے دوران دنیا بھر میں ہونے والی تمام جنگوں کے مقابلے میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے۔ جمائما نے اپنی ٹویٹ میں غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔

قبل ازیں اپنی ایک اور ٹوئٹ میں جمائما نے لکھا تھا کہ مجھے واقعی “اسرائیل کے حامی” یا “فلسطین کے حامی” کی اصطلاحات پسند نہیں کیونکہ یہ دونوں چیزیں نہ صرف باہمی طور پر منسلک ہیں بلکہ ایک دوسرے پر منحصر بھی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...