Home sticky post 2 خواب میں نظر آنے والے نمبر نے خاتون کو لاکھوں روپے کی لاٹری جتوادی

خواب میں نظر آنے والے نمبر نے خاتون کو لاکھوں روپے کی لاٹری جتوادی

Share
Share

میری لینڈ: میری لینڈکی رہائشی امریکی خاتون نے حال ہی میں پِک 5 ڈرا میں 42 لاکھ بھارتی روپوں کی جیت لی اور جارج کاؤنٹی کی رہائشی خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کی جیت کا باعث بننے والے نمبر اس کے خواب میں نظر آئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خوش قسمت فاتح نے بتایا کہ اس نے جیتنے والے نمبرخواب میں دیکھنے کے ایک ہفتے بعد ایک ٹکٹ خریدا، خاتون نے لاٹری حکام کے سامنے انکشاف کیا کہ اس کے خواب میں ہندسوں کی ایک مخصوص ترتیب نمودار ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے خواب پر یقین کرتے ہوئے انہوں نے ایک ٹکٹ خریدا، چھٹیوں کے موسم میں ٹکٹ خریدنے کے بعد انہوں نے ایک پارٹی میں شرکت کی، اس رات کے بعد جب انہوں نے اپنا ٹکٹ چیک کیا تو وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ انہوں نے جیک پاٹ جیت لیا۔

رپورٹ کے مطابق ان کا خواب اس وقت سچ ثابت ہوا جب جیتنے والوں کا اعلان کیا گیا جس کے ذریعے اس نے 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔

Share
Related Articles

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو دفاعی ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو پریسیژن۔گائیڈڈ ویپن سسٹمز فروخت کرنے...

محکمہ زکوٰۃ و عشر جانب سے جرمانے کے باعث قید اسیران کیلئے سکیم متعارف

لاہور: جرمانے کی وجہ سے جیل میں قید اسیران کی سنی گئی،...

پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد، محکمہ ماحولیات...

سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندی

ریاض:سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر...