Home سیاست ‎ہتک عزت بل کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض ختم، قابل سماعت قرار

‎ہتک عزت بل کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض ختم، قابل سماعت قرار

Share
Share

لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں ہتک عزت بل کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض ختم کر کے اسے قابل سماعت قرار دے دیا گیا۔

پنجاب میں ہتک عزت بل کے خلاف درخواست کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہوگیا، درخواست گزار کے وکیل نے قانون سے متعلق نوٹیفکیشن کی کاپی رجسٹرار آفس میں جمع کرا دی، رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض ختم کر کے اسے قابل سماعت قرار دے دیا۔

ذرائع رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست کو کل بروز منگل سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ہتک عزت کے قانون کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر عائد اعتراض میں کہا گیا تھا کہ درخواست گزار کی جانب سے ہتک عزت بل کے قانون کا نوٹیفکیشن لف نہیں گیا جس کے باعث درخواست کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا جا سکتا۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...