Home Uncategorized عبرانی بائبل کا قدیم ترین نسخہ نیلام، اسرائیل کے’ ’عجائب گھر‘ ‘میں رکھا جائے گا

عبرانی بائبل کا قدیم ترین نسخہ نیلام، اسرائیل کے’ ’عجائب گھر‘ ‘میں رکھا جائے گا

Share
Share

نیویارک: امتدادِ زمانہ سے محفوظ رہنے والا عبرانی بائبل کا قدیم ترین نسخہ نیلامی کے بعد اسرائیل بھیجا جا رہا ہے جہاں اسے ایک ’عجائب گھر‘ میں رکھا جائے گا۔ عبرانی نسخہ رومانیہ میں امریکہ کے سابق سفیر، ایلفرڈ ایچ موسیس نے خریدا ہے۔

نیویارک کے مشہور نیلام گھر ’سودبے‘ میں یہ نسخہ 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں نیلام کیا گیا ہے۔ یہ چرمی جلد میں بند ہے جسے ہاتھ سے تحریر کیا گیا ہے۔ قریباً مکمل عبرانی نسخہ رومانیہ میں امریکہ کے سابق سفیر، ایلفرڈ ایچ موسیس نے خریدا ہے۔

انہوں نے اسے اے این یو میوزیم آف دی جیوش پیپل کے لیے خریدا ہے جو تل ابیب میں واقع یہودی تاریخ کا ایک مشہور میوزیم بھی ہے۔
اس نسخے کا نام کوڈیکس ساسون ہے جسے 880 سے 960 عیسوی کے دوران لکھا گیا تھا۔

اسے عراقی یہودی تاجر کے بیٹے، ڈیوڈ سولومن ساسون نے خریدا تھا۔ جب لندن میں اس نے اپنا گھر خالی کیا تو اس میں یہ نایاب شے بھی سامنے آئی۔کوڈیکس قدیم نسخے کو کہا جاتا ہے جبکہ ساسون کا نام اس کے مالک کے نام پر رکھا گیا ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...