Home sticky post 4 فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے، اسحاق ڈار

فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے، اسحاق ڈار

Share
Share

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔ پاکستان عالمی امن اور سکیورٹی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اسلام آباد میں سفرا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمانوں کی منظم نسل کشی، اسرائیل کے جنگی جرائم اور کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، دنیا کو ملکر اسے ختم کرنا ہوگا، فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان عالمی امن اور سکیورٹی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت پاکستان کیلئے اعزاز ہے، اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے پاکستان کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کرنے پر شکر گزار ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری پر عمل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی، اسلاموفوبیا اور عدم برداشت جیسے مسائل بڑے چیلنج کی صورت میں سامنے آئے ہیں، پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور قیام امن کیلئے پرعزم ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کو در پیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا، امید ہے کہ تمام دوست ممالک اور عالمی برادری اس ضمن میں اپنا اپنا کردار بھی جاری رکھیں گے۔
وزیر خارجہ نے تقریب کے دوران شریک سفیروں کو سال نو کی مبارک باد بھی پیش کی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...