Home نیوز پاکستان پاکستان بار کونسل حکومتی آئینی پیکج پر دو اکتوبر کو فیصلہ کرے گی

پاکستان بار کونسل حکومتی آئینی پیکج پر دو اکتوبر کو فیصلہ کرے گی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے حکومت کے آئینی پیکج اور اہم ترامیم کے معاملے پر حتمی فیصلہ دو اکتوبر کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی آئینی پیکج پر غور کیلیے پاکستان بار کونسل کا اہم اجلاس ہوا، جس میں وائس چیرمین پاکستان بار کونسل سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی جبکہ ممبر بار کونسل ریاضت علی سحر نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں امجد شاہ ،حسن رضا پاشا،طارق آفریدی، ممبران خوشدل خان اور ہارون الرشید بھی شریک ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں حکومتی ترامیم مسودے کی ہر شق کا جائزہ لیا گیا جبکہ حکومتی مسودہ میں ترامیم کو بھی زیر غور لایا گیا۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ ترامیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ 2 اکتوبر کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...