Home Uncategorized اسماعیل ہانیہ سے متعلق پوسٹ ہٹانے پرمیٹا نے ملائیشین وزیر اعظم سے معافی مانگ لی

اسماعیل ہانیہ سے متعلق پوسٹ ہٹانے پرمیٹا نے ملائیشین وزیر اعظم سے معافی مانگ لی

Share
Share

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کی حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے متعلق پوسٹ ہٹانے پر معافی مانگ لی۔

گزشتہ روز ملائیشین وزیر اعظم آفس نے پوسٹ ہٹائے جانے پر میٹا کے نمائندوں کو وضاحت کے لیے طلب کیا تھا۔ جس کے بعد منگل کے روز کمپنی کی جانب سے معافی مانگ لی گئی۔

اے ایف پی کو جاری بیان میں میٹا کا کہنا تھا کہ آپریشنل مسئلے کی وجہ سے کمپنی فیس بک اور انسٹاگرام پیچز سے وزیر اعظم کی پوسٹ ہٹائے جانے پر معذرت خواہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم کی پوسٹ کو درست لیبل کے ساتھ بحال کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ بدھ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو شہید کیا گیا تھا، جس کا الزام اسرائیل پر عائد کیا گیا۔

ملائیشین وزیر اعظم کی پوسٹ میں ایک ویڈیو بھی شامل تھی جس میں وہ حماس کے آفیشل سے فون پر تعزیت کر رہے تھے۔

انسٹاگرام پر میٹا نے ایک نوٹ شیئر کیا تھا کہ جس میں لکھا تھا کہ پوسٹ خطرناک افراد اور تنظیموں سے متعلق ہونے کی بِنا پر ہٹائی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...