Home Uncategorized ترک ایئرلائن کا پائلٹ دورانِ پرواز دل کا دورہ پڑے کے باعث دم توڑگیا،طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

ترک ایئرلائن کا پائلٹ دورانِ پرواز دل کا دورہ پڑے کے باعث دم توڑگیا،طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Share
Share

نیویارک: ترک ایئرلائن کا پائلٹ دورانِ پرواز دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا جس کے نتیجے میں طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک ایئرلائن کی پرواز نے سیاٹل سے مسافروں کو لے کر استنبول کے لیے پرواز بھری تھی تاہم اچانک پائلٹ کی طبیعت خراب ہوگئی۔ انھیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

کاک پٹ میں موجود 2 معاون پائلٹ نے طیارے کو سنبھال لیا اور نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس دوران بیمار پائلٹ کو عملے نے طبی امداد فراہم کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ضروری کارروائیوں کے بعد طیارے کو 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد استنبول کے لیے روانہ کردیا گیا۔

پائلٹ کی عمر 59 سال ہے اور وہ 2007 سے ترک ایئرلائن سے منسلک تھے اور انھوں نے حال ہی میں ایوی ایشن میڈیکل سینٹر میں صحت کا معمول طبی معائنہ پاس کیا تھا۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...