Home sticky post 4 کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کی،محسن نقوی

کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کی،محسن نقوی

Share
Share

لاہور :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ اور سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کی ہے، اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جنوبی افریقا کو ہوم گراوٴنڈ پر شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
چیئرمین بی سی بی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان، بابر اعظم اور کامران غلام نے عمدہ بلے بازی کرکے جیت کی بنیاد رکھی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ امید ہے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 81 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز اپنے نام کی ہے۔

Share
Related Articles

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے،بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں...

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا...